Fatwa Online

میت کو قبر میں‌ اتارنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:3765

السلام علیکم! میت کو قبر میں اتارتے وقت میت کا سر پہلے قبر میں داخل کیا جائے گا یا پہلے قبر میں قدم داخل کریں گے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمودامجد عاربی

  • مقام: ملتان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2016ء

موضوع:احکام میت

جواب:

ہمارے یہاں قبریں دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک ’لحد‘ ہے اور دوسری ’سامی‘۔ لحد ایسی قبر ہوتی ہے جس میں زمین کو ایک دو فٹ نیچے کھود کر اس کی ایک طرف دیوار میں میت کو رکھنے کی جگہ بنائی جاتی ہے۔ سامی قبریں عام ہیں جو اوپر سے نیچے کی طرف سیدھی کھودی جاتی ہیں۔ دونوں طرح کی قبروں میں میت کو اتارتے وقت نہ تو سر پہلے قبر میں جاتا ہے اور نہ ہی پاؤں، بلکہ میت کو چارپائی سے سیدھے اٹھا کر پورا جسم قبر میں اتار دیا جاتا ہے۔ سر یا پاؤں پہلے قبر میں داخل کرنے کے سوال کا عملاً کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 11:31:49 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3765/