فحش ویڈیوز کی خرید و فروخت اور ان کی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
                سوال نمبر:3751 
 کیا فحش ویڈیوز کی سی ڈیز سیل کر کے ان سے حاصل ہونے والی آمدن جائز ہے؟
                سوال پوچھنے والے کا نام: رضوان
                - مقام: نامعلوم
 - تاریخ اشاعت: 09 مئی 2017ء
 
                
                موضوع:زنا  و بدکاری
				
جواب: 
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے فحاشی و عریانی کو فروغ دینے کو قطعاً حرام قرار دیا ہے۔ فحش ویڈیوز اور سی ڈیز کی فروخت سے ظاہر ہے فحاشی و عریانی کو فروغ ملے گا، اس لیے فحش ویڈیوز کی خرید و فروخت حرام ہے اور ان کی آمدنی بھی جائز نہیں۔ بہتر ہے اس کی بجائے کوئی جائز کاروبار شروع کیا جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
				مفتی:محمد شبیر قادری
				Print Date : 04 November, 2025 04:54:31 AM
				Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3751/