Fatwa Online

سر پر خضاب یا مہندی لگی ہو یا عمامہ پہنا ہو تو کیا سر کا مسح جائز ہے؟

سوال نمبر:371

سر پر خضاب یا مہندی لگی ہو یا عمامہ پہنا ہو تو کیا سر کا مسح جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

سر پر مہندی یا خصاب کی تہہ جمی ہو، یا ٹوپی یا عمامہ یا دوپٹہ، رومال وغیرہ ہو تو مسح نہیں ہوگا کیونکہ قرآن حکیم میں سر پر مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ارشاد فرمایا :

وَامْسَحُواْ بِرُؤُوسِكُمْ

المائدة، 5 : 6

’’اور اپنے سروں کا مسح کرو۔‘‘

لیکن اگر سر پر خضاب یا مہندی کی تہہ نہ جمی ہو بلکہ بالوں کو صرف رنگ لگا ہو تو مسح ہو جائے گا، مسح سر پر موجود بالوں یا اگر بال نہ ہوں تو جلد پر ہوتا ہے، اور جس آدمی کے سر پر ٹوپی یا عمامہ ہے وہ ہاتھوں کی تین تین انگلیوں اور ہتھیلیوں سے سر کا مسح کرے اور ٹوپی عمامہ وغیرہ پر گرفت بھی رکھے کہ گرِ نہ جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 02:44:26 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/371/