Fatwa Online

نمازِ باجماعت میں شامل ہونے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:3593

جماعت میں شامل ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ اگر امام رکوع وغیرہ میں ہو تو تکبیر کے بعد ہاتھ باندھنا شرط ہے یا براہ راست امام کی اتباع کی جائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سیدفاروق عارف

  • مقام: پشاور
  • تاریخ اشاعت: 28 اپریل 2015ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

جماعت کے ساتھ شامل ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر امام قیام میں ہے تو مَسْبُوق (جس شخص سے امام کی نماز کی کچھ رکعتیں رہ گئی ہوں، اور وہ بعد کی رکعتوں میں امام کے ساتھ شریک ہوا ہو اس کو ”مَسْبُوق“ کہتے ہیں) تکبیرِ تحریمہ کہہ کر ساتھ کھڑا ہوجائے اور اگر امام رکوع، سجدہ یا تشہد میں ہے تو تکبیرِ تحریمہ کے بعد تکبیرِانتقال کہے اور اسی حالت میں چلا جائے جس میں امام ہو۔

اگر امام رکوع کی حالت میں ہو تو مَسْبُوق تکبیر تحریمہ کہہ کر تکبیرِانتقال کہتا ہوا رکوع میں چلا جائے، اس کے لیے ہاتھ باندھنا شرط نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 16 April, 2024 10:09:54 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3593/