Fatwa Online

کیا لڑکیاں مروجہ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں؟

سوال نمبر:3581

السلام علیکم! کتاب و سنت کے حوالےسے بتائے کہ کیا عورت نوکری کرسکتی ہے؟ اگر اُس کے پاس کوئی ذریعہ معاش ہو یا نہ ہو۔ نیز کیا لڑکیاں مروجہ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: میر محمد نصیر

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2015ء

موضوع:حقوق نسواں

جواب:

شرعی حدود و شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے عورت کے لئے معاشی جدوجہد جائز ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے: عورت کی ملازمت کی جائز صورتیں کون سی ہیں؟

جس طرح لڑکے مروجہ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اسی طرح لڑکیاں بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ تاہم تعلیم لڑکوں کی ہو یا لڑکیوں کی، ضروری ہے کہ اس کے ساتھ تربیت کا بھی پورا نظام قائم کیا جائے۔ بدقسمتی سے ہر شعبہ میں مغرب کی اندھی تقلید ہماری معاشرت کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ تعلیم کا شعبہ بھی خدا بیزار مغربی تہذیب سے متاثرہ شعبوں میں سے ایک ہے۔ ہماری ضرورت ایسا تعلیمی نظام ہے  ظاہری نمائش سے کہیں زیادہ باطنی خوبصورتی زور دے، اور یہ باطنی خوبیاں اخلاق اور مذہب کی تعلیم نیز اچھی تربیت کے بغیر ناپید ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 05:17:33 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3581/