Fatwa Online

کیا میت کی ایک سے زائد بار نمازجنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

سوال نمبر:3565

السلام علیکم! کیا کسی میت کی نماز جنازہ ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھائی جاسکتی ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بشیرالدین

  • مقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 09 اپریل 2015ء

موضوع:نماز جنازہ

جواب:

میت کا ایک بار نماز جنازہ پڑھنے کے بعد اگر کافی لوگ دوبارہ جنازہ پڑھنے والے ہوں تو دوبارہ جنازہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حضرت امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ چھ (6) بار پڑھی گئی۔ ملاحظہ کیجیے:

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 05 August, 2021 02:25:25 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3565/