Fatwa Online

مسجد کے لیے وقف جگہ پر رہائشی کمرے یا مہمان خانہ بنانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:3535

السلام علیکم! منگلا ڈیم کے متاثرین کو گورنمنٹ نے ایک جگہ مسجد کیلئے مختص کی، پھر ایک شخص اُس جگہ مسجد کے علاوہ مہمانوں یا علماء کی رہائش کیلئے کمرے بنوا لیے اور مسجد کے ساتھ قبر کی جگہ بھی بنوا لی۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی قادری

  • مقام: کشمیر
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2015ء

موضوع:وقف کے احکام و مسائل

جواب:

دینی مقاصد کے لیے وقف جگہ پر مسجد اور اس کے ساتھ ضروریاتِ مسجد مثلاً مدرسہ، امام و خطیب کی رہائش، مدرسہ کے بچوں اور اساتذہ کی رہائش بنا سکتے ہیں۔ ظاہر ہے جب امام و خطیب اور طلبہ و اساتذہ رہائش پذیر ہوں گے تو ان کے پاس کوئی مہمان بھی آسکتا ہے، لہٰذا مہمان خانہ بنانے میں بھی کوئی حوج نہیں۔ یہ سب دینی مقاصد ہی شمار ہوتے ہیں۔ تاہم دینی مقاصد کے لیے وقف زمین پر قبر کے لیے جگہ رکھنا درست نہیں، کیونکہ یہ دینی مقصد نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 18 April, 2024 08:42:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3535/