Fatwa Online

اگر شوہر بغیر وجہ کے اپنی بیوی سے مباشرت نہ کرے تو شریعت کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3466

السلام علیکم! اگر شوہر شادی کے بعد پہلا ہفتہ اپنی بیوی کے ساتھ بغیر وجہ کے صحبت نہ کرنا چاہے تو اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد خبیب

  • مقام: گوجرنوالا
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2015ء

موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

اگر میاں بیوی دونوں صحت مند ہوں اور تھکاوٹ وغیرہ نہ ہو تو بلا وجہ صحبت نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ شرعی طور پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اگر فریقین کا مشورہ ہو تو صحبت کرسکتے ہیں۔ اگر ایک فریق زبردستی کرے گا تو اس سے ازداجی زندگی ناخوش گوار ہوسکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 27 April, 2024 01:24:02 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3466/