Fatwa Online

غسل کی کتنی اقسام ہیں؟

سوال نمبر:344

غسل کی کتنی اقسام ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:غسل  |  طہارت

جواب:

غسل کی تین اقسام ہیں :

1۔ غسلِ فرض

درج ذیل صورتوں میں غسل فرض ہو جاتا ہے :

  1. جنبی کے لیے۔
  2. عورت کا حیض و نفاس سے فارغ ہونے کے بعد۔
  3. شہوت کے ساتھ منی کا نکلنا۔

2۔ غسلِ مسنون

درج ذیل امور کی ادائیگی کے لیے غسل کرنا سنت ہے :

1۔ جمعہ کی نماز کے لیے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

اَلْغُسْلُ يَوْمَ الجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ.

بخاری، الصحيح، کتاب الجمعة، باب الطيب للجمعة، 1 : 300، رقم : 840

’’ہر بالغ پر جمعہ کا غسل لازم ہے۔‘‘

2۔ عیدین کی نماز کے لیے۔

ابن ابی شيبة، المصنف، 1 : 500، رقم : 5771

3۔ حج یا عمرہ کا احرام باندھنے کے لیے۔

ترمذی، الجامع، أبواب الحج، باب ماجاء في الاغتسال عند الإِحرام، 2 : 181، رقم : 830

4۔ حج کرنے والوں کے لیے میدان عرفات میں زوال کے بعد۔

ابن ابی شيبة، المصنف، 2 : 68

3۔ غسلِ مستحب

درج ذیل امور کے لیے غسل کرنا مستحب ہے :

  1. جو آدمی پاکیزگی کی حالت میں مسلمان ہوا ہو۔
  2. جو بچہ عمر کے اعتبار سے بالغ ہو۔
  3. جو شخص جنون کے عارضہ سے صحت یاب ہوا ہو۔
  4. نشتر لگوانے کے بعد۔
  5. میت کو غسل دینے کے بعد۔
  6. شبِ برات میں عبادت کے لیے۔
  7. لیلۃ القدر میں بطورِ خاص عبادت کے لیے۔
  8. مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لیے۔
  9. مدینہ طیبہ میں داخل ہونے کے لیے۔
  10. قربانی کے دن مزدلفہ میں ٹھہرنے کے لیے۔
  11. طوافِ زیارت کے لیے۔
  12. سورج گرہن کی نماز کے لیے۔
  13. نمازِ اِستقاء کے لیے۔
  14. خوف کے وقت۔
  15. دن میں سخت اندھیرے کے وقت۔
  16. تیز آندھی کے وقت۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 18 April, 2024 10:50:59 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/344/