Fatwa Online

میموری کارڈ میں گانے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3384

کیا کسی کو گانے میموری کارڈ میں بھر دینا جائز ہے؟ یہ کیسا کارو بار ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد کاشف

  • مقام: فاضل پور
  • تاریخ اشاعت: 01 دسمبر 2014ء

موضوع:رقص و وجد

جواب:

فحش، بے ہودہ اور بے معنیٰ کلام پر مشتمل گانے سننا یا ان کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔ ہاں اگر کلام اچھا ہے تو اسے سننا اور اس کا کاروبار بھی جائز ہے۔

لہٰذا حمد ونعت، منقبت، شاعری اور گیت وغیرہ کے جائز وناجائز ہونے کا انحصار کلام پر ہے، اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجئے:

  1. سر، ساز اور وجد و رقص (حصہ اول)
  2. سر، ساز اور وجد و رقص (حصہ دوم)
  3. سر، ساز اور وجد و رقص (حصہ سوم)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 04:11:55 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3384/