Fatwa Online

کیا پھولوں کے عرق سے وضو کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:337

کیا پھولوں کے عرق سے وضو کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:وضوء  |  طہارت

جواب:

پھولوں کے عرق سے وضو کرنا جائز نہیں کیونکہ کوئی پانی مُطَہِّر (پاک کرنے والا) ہوتا ہے اور کوئی پانی صرف طاہر (پاک) ہوتا ہے۔ طاہر پانی کی تعریف یہ ہے کہ وہ پانی جو استعمال میں آچکا ہو لیکن نجس نہ ہو، ایسا پانی معمول کے کاموں مثلاً پینے اور پکانے وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے، عبادت کے کاموں مثلاً وضو یا غسل میں استعمال کرنا صحیح نہیں۔ لہٰذا پھولوں کا عرق طاہر ہے مُطَہِّر نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 12:03:10 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/337/