Fatwa Online

کیا مدتِ ملازمت سے دوگنا پراویڈنٹ فنڈ لینا جائز ہے؟

سوال نمبر:3327

<p>السلام علیکم! میں ایک پرائیویٹ کالج میں پڑھاتا ہوں۔ ہماری تنخواہ میں سے پراویڈنٹ فنڈ کاٹا جاتا ہے، اور ساتھ یہ شرط لگائی ہے کے جو استاد تین سال یا اس سے زیادہ اس ادارے میں پڑھائے گا اس کا پراویڈنٹ فنڈ دوگنا کر کے دیا جائے گا۔ کیا تین سال بعد دوگنا فنڈ واپس لینا سود میں‌شمار ہوگا؟</p> <p>یہ فنڈ تب ملے گا جب ہم جاب چھوڑ دیں گے۔</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل

  • مقام: کامونکی
  • تاریخ اشاعت: 16 جولائی 2014ء

موضوع:جی پی فنڈ/پراویڈنٹ فنڈ

جواب:

مسؤلہ صورت میں لیا گیا پراویڈنٹ فنڈ کا پیسہ سود میں شمار نہیں ہوگا، کیونکہ ملازمین کی تنخواہوں سے جو رقم کاٹی جارہی ہے وہ ایک طرح کا قرض ہے جو ملازمین ادارے کو دے رہے ہیں۔ قرض خواہ نے قرضہ دیتے وقت شرط نہیں لگائی کہ اتنی مدت کے بعد ہمیں اتنا اضافہ کرکے واپس دینا ہے بلکہ ادارے نے اپنی مرضی سے ایک آفر رکھی ہے کہ جو تین سال پڑھائے گا اس کے لیے اس فنڈ کا دوگنا دیا جائے گا۔ لہٰذا یہ سود نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 11:09:56 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3327/