Fatwa Online

رویت ہلال کمیٹی اور اس کے چئیرمین کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال نمبر:3325

<p>السلام علیکم! رویتِ ہلال کے حوالے سے میرے تین سوالالت ہیں، براہِ کرم تینوں کا الگ الگ جواب عنائت فرمائیں۔</p> <ol> <li>پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور اس کے چئیرمین کی شرعی حیثیت کیا ہے؟</li> <li>مرکزی کمیٹی کے مقابلے میں خیبر پختونخواہ میں پائی جانے والی پرائیویٹ کمیٹیوں کی کیا حیثیت ہے؟</li> <li>مرکزی کمیٹی کے مقابلے میں ذیلی کمیٹی کے اعلان عید وروزہ پر عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟<p class="arabic36pt1">بینواتوجروا</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فہیم جان

  • مقام: نوشہرہ،پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2014ء

موضوع:روئیت ہلال

جواب:

آپ کے سوالات کے جوابات بالترتیب درج ذیل ہیں:

  1. پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا قیام ایک بہت اچھا قدم ہے، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء موجود ہیں۔ یہ کمیٹی پورے ملک سے شہادتیں جمع کرتی ہے جس کے بعد چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ شرعی طور پر بھی یہی طریقہ پسندیدہ ہے۔ اس سے لوگوں کو سہولت میسر آتی ہے اور انتشار سے بچا جاسکتا ہے۔
  2. مرکزی کمیٹی کے مقابلے میں پرائیویٹ کمیٹیوں کی کوئی حیثیت نہیں، یہ انتشار اور پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ اور لوگوں کو انتشار سے بچانا شریعت کا تقاضا ہے۔
  3. اسی طرح مرکزی کمیٹی کے مقابلے میں پرائیویٹ کمیٹیوں کا اعلان کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان پر عمل کیا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 16 April, 2024 07:37:43 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3325/