Fatwa Online

مسواک کی فضیلت کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟

سوال نمبر:330

مسواک کی فضیلت کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:وضوء  |  طہارت

جواب:

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز سے پہلے مسواک کی فضیلت کے بارے میں ارشاد فرمایا :

تَفْضُلُ الصَّلَوةُ الَّتِی يُسْتَاکُ لَهَا عَلَی الصَّلٰوةِ الَّتِی لَا يُسْتَاکُ لَهَا سَبْعِيْنَ ضِعْفًا.

بيهقی، السنن الکبری، 1 : 38، رقم : 158

’’جس نماز کے وضو میں مسواک کی گئی ہو اُس کی فضیلت اُس نماز پر ستر درجہ زیادہ ہے جس کے وضو میں مسواک نہیں کی گئی۔‘‘

مسواک کرنا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ اور دائمی عمل تھا۔ حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے کیا کام کرتے تھے؟ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا :

’’مسواک کرتے تھے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الطهارة، باب السواک، 1 : 220، رقم : 253

ایک اور حدیث مبارکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’اگر میری امت پر دشوار نہ ہوتا تو میں ان کو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الطهارة، باب السواک، 1 : 220، رقم : 252

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 20 April, 2024 01:17:22 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/330/