Fatwa Online

خواب میں کسی کا نمازِ جنازہ پڑھانے کی تعبیر کیا ہے؟

سوال نمبر:3272

السلام علیکم مفتی صاحب! میری بیوی نے خواب میں دیکھاکہ اس نے بڑے بھائی کی نمازِ جنازہ پڑھائی ہے۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ یہ خواب بار بار آ رہا ہے، اس سے نجات کا وظیفہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سلمان

  • مقام: بھارت
  • تاریخ اشاعت: 30 نومبر -0001ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کی بیوی کے اپنے بھائی کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں۔ یہاں اس خواب کی دو صورتیں بن رہی ہیں:

  1. اگر بھائی کے ساتھ تعلقات خراب ہیں تو ان کو صحیح کیا جائے۔ پرانی رنجشیں بھلا کر نئے اور خوشگوار تعلقات کا آغاز کیا جائے۔ آئندہ کے لیے صلح صفائی کے ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کا بھلا سوچیں۔
  2. اگر تعلقات میں کوئی خرابی نہیں تو حسبِ توفیق اپنے بھائی کے نام کا صدقہ خیرات کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 29 July, 2021 11:06:44 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3272/