Fatwa Online

کیاغیر ضروری بالوں کو صاف کرنے بعد غسل کرنا واجب ہو جاتا ہے؟

سوال نمبر:3216

السلام علیکم! میرا سوال ہے کہ جب عورت اپنے بدن کےغیر ضروری بالوں کو صاف کر لے تو کیا غسل کرنا اور مکمل نہانا واجب ہو جاتا ہے؟ یا صرف مخصوص حصے کو اگر اچھی طرح دھو لینا کافی ہے؟براہ مہربانی راہنمائی فرما دیں۔ شکریہ۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ماہ نور

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2014ء

موضوع:غسل  |  طہارت

جواب:

غیر ضروری بال صاف کرنے کی وجہ سے غسل واجب نہیں ہوتا، صرف مخصوص حصے کو دھو لیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ شرع نے بال صاف کرنے کے بعد غسل کرنا ضروری قرار نہیں دیا۔ اگر پانی کی قلت، کوئی بیماری یا نہانے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو غسل کرنا مستحب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 27 April, 2024 06:24:37 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3216/