Fatwa Online

کیا ازدوجی تعلقات ادا نہ کرنے کی صورت میں مردگنہگار ہوتا ہے؟

سوال نمبر:3197

السلام علیکم! کیا ازدوجی تعلقات ادا نہ کرنے کی صورت میں مردگنہگار ہوتا ہے؟ ایسی صورت میں بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نا معلوم

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2014ء

موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

اگر مرد اپنی بیوی کے جسمانی حقوق پوری طرح سے ادا نہیں کر رہا تو وہ سخت گنہگار ہے۔ اسی طرح اگر مالی حقوق بھی ادا نہیں کرے گا تو بھی گنہگار ہوگا۔ ایسی صورتِ حال میں اگر عورت چاہے تو وہ بذریعہ عدالت تنسیخِ نکاح کروا سکتی ہے۔

لہذا بہتر یہی کہ اگر مرد اس قابل نہیں کہ اپنی زوجہ کے حقوق پورے کرسکے یا جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے، تو زوجہ اس سے بذریعہ عدالت تنسیخِ نکاح کروا کر کسی دوسری جگہ شادی کر لے۔ صورتِ اوّل میں زوجین کے اکٹھے رہنے سے دونوں گنہگار ہوں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 13 November, 2019 10:57:44 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3197/