Fatwa Online

کیا دیور کی یتیم اولاد اور بیوہ کو صدقہ دیا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:3149

السلام علیکم! میرے دیور فوت ہو چکے ہیں، ان کا 8 سال کا بیٹا ہے اور بیوی پرائیوٹ سکول ٹیچر ہے۔ ان کا مشکل سے گزر بسر ہوتا ہے۔ کیا انہیں صدقہ خیرات کے پیسے بغیر بتائے دیئے جا سکتے ہیں؟ وہ بیوہ اور یتیم میں‌ آتے ہیں اور بجائے کسی باہر کے بندے کو صدقہ دینے کے انہیں دے سکتے ہیں‌ یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: رابعہ

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

موضوع:حقوق العباد

جواب:

صدقہ دیتے ہوئے ان کو بتانا ضروری نہیں ہے، آپ ان کے گھر جائیں اور آتے ہوئے عزت کے ساتھ ان کو جتنا ہو سکے دے آئیں۔ آپ یہ کہہ دیں کہ یہ ہماری طرف سے رکھ لیں کہیں کام آ جائے گا۔ یہ بہتر عمل ہے کہ پہلے قریبی رشتہ دار جو حق رکھتے ہوں ان کو دیا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 25 April, 2024 06:31:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3149/