Fatwa Online

بیوی کو مارنے اور گالیاں دینے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

سوال نمبر:3092

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مجھے میری سسر چھوٹی چھوٹی باتوں‌ پر گالیاں دیتے ہیں جبکہ میرا خاوند بھی مجھے مارتا بھی اور گالیاں بھی دیتا ہے اب مجھے بتائیں کے بیوی کو مارنے اور گالیاں دینے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سبحان

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2014ء

موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

شوہر نہ بیوی کو گالیاں دے سکتا ہے نہ مار پیٹ کر سکتا ہے، اس کو یہ اجازت ہی نہیں ہے۔ اگر شوہر مار پیٹ سے باز نہ آئے تو بیوی بذریعہ عدالت تنسیخ نکاح کروا سکتی ہے۔ شرعا گالیاں دینا اور مار پیٹ کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 07:35:59 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3092/