Fatwa Online

کیا ایک بار ایجاب وقبول کرنے سے نکاح ہو جاتا ہے؟

سوال نمبر:2836

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نکاح کے وقت “قبول ہے“ مرد اور عورت نے ایک بار کہا۔ کیا یہ الفاظ تین مرتبہ نہیں دہراتے؟ ایک بار اقرار سے نکاح میں کیا فرق پڑتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حنیف قادری

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

دستور کے مطابق ایک بار ہی ایجاب وقبول کرنے سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے، مگر تین بار تاکید کے لیے دہراتے ہیں تاکہ کوئی مغالطہ نہ رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 08:43:18 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2836/