Fatwa Online

کیا نکاح کرنے کے ممنوع اوقات ہیں؟

سوال نمبر:2831

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نکاح کا ممنوع وقت بتائیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ نکاح روشنی میں ضروری ہے 12 بجے کے بعد نکاح نہیں ہوتا کیا یہ درست ہے؟ جس طرح نماز کے اوقات کے علاوہ نماز کی ادائیگی درست نہیں۔۔۔ کیا نکاح کا بھی دن کے کسی حصے میں ممانعت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید تسلیم حسین شاہ مشہدی

  • مقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

یہ غلط اور من گھڑت بات ہے، شرعا نکاح کے لیے کوئی بھی وقت ممنوع نہیں ہے۔ لہذا آپ اپنی سہولت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں سے جب مرضی نکاح کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 April, 2024 07:08:10 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2831/