Fatwa Online

غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے مخصوص جگہ کتنی ہے؟

سوال نمبر:2806

السلام علیکم میرا سوال پاکی کے متعلق ہے۔ مرد کے لیےلازمی ہے کہ وہ اپنے اعضاء مخصوصہ کے ارد گرد سے غیر ضروری بال ہٹائے۔ یہ کتنے حصے سے ہٹانا ضروری ہے؟ وہ مخصوص جگہ کتنی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد نعیم

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:جسمانی صفائی

جواب:

ناف سے لے کر نیچے مقعد (پچھلی شرمگاہ) تک اور اسی طرح دونوں اطراف جہاں تک صفائی کرنے میں آسانی ہو، صفائی کی جائے گی۔ قرآن حدیث میں کوئی مخصوص لائن نہیں لگائی گئی کہ یہاں سے یہاں تک ہونے ضروری ہیں۔ اسی لیے تھوڑا بہت کم زیادہ ہو جائے تو کوئی گناہ نہیں ہے، چونکہ اصل مقصد صفائی حاصل کرنا ہے۔ مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں:


  1. زیر ناف غیر ضروری بال کیسے ختم کئے جائیں؟

  2. زیر ناف بال کہاں تک کاٹنے کا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 18 April, 2024 02:04:30 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2806/