Fatwa Online

کیا منگنی کے بعد لڑکا لڑکی اکیلے سفر کر سکتے ہیں؟

سوال نمبر:2783

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری منگنی ہو گئی ہے شریعت کے حدود سے آگاہ فرمائیں کہ ہم دونوں اکیلے سفر کر سکتے ہیں یا نہیں؟ کہیں Tour پر جا سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسنین خالد

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:پیغامِ نکاح

جواب:

جب تک نکاح قائم نہ ہو جائے آپ دونوں اکیلے سفر نہیں کر سکتے، نہ ہی کہیں Tour پر جا سکتے ہیں۔ کیونکہ صرف منگنی سے لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے لیے حلال نہیں ہو جاتے جب تک نکاح نہ جائے۔ آج کل اس سوچ کو فروغ دیا جا رہا ہے کہ نکاح سے پہلے ہی اپنی منگیتر کو ساتھ لے کر کبھی شاپنگ کے بہانے، کبھی Tour اور کبھی دوست کے گھر جانے کے بہانے سے اکیلے ہی پھرتے رہتے ہیں، اور نکاح سے پہلے ہی اللہ تعالی کی حدوں کو توڑ بیٹھتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 10:43:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2783/