Fatwa Online

کیا رسول اللہ (ص) نے حجامہ کے ذریعے علاج کروایا تھا؟

سوال نمبر:2763

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں آپ سے الحجامہ کے بارے میں معلومات لینا چاہتا ہوں کیا اس کے بارے میں احادیث موجود ہیں؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجامہ کے ذریعے علاج کروایا تھا؟ کیا آج کے دور میں ہمیں الحجامہ سے علاج کروانا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید آفتاب

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:علاج و معالجہ

جواب:

الحجامہ (پچنے لگوانا) احادیث سے ثابت ہے۔ اس کے بارے میں کتب احادیث میں موجود ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود پچنے لگوائے، یعنی ان کے ذریعے علاج کروایا۔ آج کے دور میں بھی اگر کوئی ایسی بیماری ہو جس کا علاج ان سے ممکن ہو تو لگوا سکتے ہیں۔ اگر اسی بیماری کا کوئی جدید طریقے سے علاج بآسانی ہو سکتا ہو تو وہ کروا لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 12:16:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2763/