Fatwa Online

ذہنی کمزوری کو دور کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

سوال نمبر:2671

السلام علیکم میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا ذہن بہت کمزور ہے، جو سبق بھی یاد کرتا ہوں وہ بھول جاتا ہوں۔ برائے مہربانی اس کا کوئی حل بتائیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: انیس

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

پانچ نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھیں، کم از کم ایک رکوع قرآن پاک کی تلاوت بمع ترجمہ روزانہ کریں اور ہر نماز کے بعد کم از کم تین تین بار درود وسلام ضرور پڑھیں، اضافہ کر سکتے ہیں تو کر لیں۔ ان شاء اللہ ذہن درست ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 03:52:27 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2671/