Fatwa Online

کیا غیر شادی شدہ حاملہ عورت سے نکاح ہو سکتا ہے؟

سوال نمبر:2646

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر شادی شدہ حاملہ عورت سے نکاح ہو سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سلمان احمد

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

غیر شادی شدہ کو جس نے حاملہ کیا ہے بہتر ہے وہی شخص اس لڑکی کے ساتھ شادی کرے۔ وہ شخص دوران حمل اس لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے۔ اگر ایسی لڑکی کا کسی اور شخص سے نکاح کرنا ہو تو وہ وضع حمل کے بعد کرے گا، پہلے نہیں کر سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 06:28:27 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2646/