Fatwa Online

جن تک اللہ کا پیغام نہ پہنچا ہو ایسے لوگوں کے بارے میں‌ کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:2608

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا جن لوگوں‌ تک اللہ کا پیغام نہیں پہنچتا ہے ان کے بارے میں قرآن و احادیث میں‌ کیا حکم ہے اور وہ کون لوگ ہیں جو یہ کہہ سکتے ہیں‌ کہ ہم تک اللہ کا پیغام نہیں پہنچا ہے۔ کیا وہ لوگ بغیر حساب کتاب کے جنت میں‌ جائیں گے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سمیرا

  • مقام: یو ایس اے
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

آج کل تو ہمارے خیال میں کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے۔ اگر ہے تو اس علاقہ کے لوگوں پر شریعت لاگو نہیں ہو گی لیکن ایک خدا پر ایمان لانا ضروری ہے، یعنی وہ حکم شرعی کے مکلف نہیں ہونگے۔ لیکن ایک اللہ پر ایمان لانے کے مکلف ہونگے کیونکہ یہ عقلی مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ ناحق قتل کرنا، چوری کرنا اور جھوٹ بولنا وغیرہ سب امور جو فطری طور پر انسانی عقل میں پائے جاتے ہیں کے بارے میں ان سے پوچھا جائے گا۔

لہذا جن لوگوں تک اللہ تعالی کا پیغام نہیں پہنچ پائے گا ان سے شرعی مسائل کا حساب نہیں ہو گا بلکہ صرف عقلی مسائل کا حساب ہو گا۔ جن کی بنا پر وہ جنت یا جہنم میں جائیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 25 April, 2024 12:23:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2608/