Fatwa Online

نیٹ ورک مارکیٹنگ حلال ہے یا حرام؟

سوال نمبر:2586

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نیٹ ورک مارکیٹنگ حلال ہے یا حرام؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان

  • مقام: چوک اعظم، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 20 مئی 2013ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

نیٹ ورک مارکیٹنگ اگر اسلامی اصولوں کے مطابق ہو اور اس میں دھوکہ، فراڈ اور جھوٹ نہ پایا جائے تو جائز ہے۔ کیونکہ دور جدید کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی جدید طریقہ پر استوار کرنا ضروری ہے۔ لیکن اس میں ہم کاروبار کے بنیادی اسلامی اصولوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔ یعنی نیٹ ورک مارکیٹنگ میں سود، جواء، دھوکہ، فراڈ نہ پایا جائے جو چیز دکھائی جائے وہی دی جائے۔ سیل ہونے والی چیز، اس کی قیمت اور مقدار وغیرہ سب طے کر لیا جائے تاکہ بعد میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 January, 2020 10:26:09 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2586/