Fatwa Online

دجالی فتنے سے بچنے کے لیے کیا وظیفہ یاد کرنا پڑے گا؟

سوال نمبر:2536

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ دجال کے فتنے سے بچنے کا جو وظيفہ ہے کے سورۃ الکہف کی شروع کی 10 آيات يا آخری کی 10 آيات جس نے ياد کر لی تو وہ دجال کے فتنے سے بچ جائے گا۔ يہ وظيفہ اس وقت ايمان کے مطابق ہوگا يا جس نے ياد کر لی وہ بچ جائے گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: بشرا

  • مقام: متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2013ء

موضوع:وظائف

جواب:

مذکورہ آیات کی فضیلت بیان کی گئی ہے کہ ان کے پڑھنے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں یعنی اس وقت جن مسلمانوں کو یہ آیات بھی آتی ہوں گی وہ فتنے سے بچ جائیں گے، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ جن کو یہ آیات نہیں آتی ہوں گی وہ فتنے سے بچ ہی نہیں پائیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 April, 2024 11:57:19 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2536/