Fatwa Online

ایک سال تک ہمبستری نہ ہونے کے بعد طلاق ہو جانے پر عدت ہو گی؟

سوال نمبر:2505

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر شادی شدہ عورت ایک سال تک اپنے شوہر سے ہمبستری نہ کرے اور پھر اس کو طلاق ہو جائے تو کیا اس پر عدت ہو گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سعد

  • مقام: لا ہو ر
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2013ء

موضوع:طلاق

جواب:

ہمبستری کیے ہوئے چاہے جتنا عرصہ ہی کیوں نہ گزر چکا ہو، عدت طلاق کے بعد ضرور پوری کی جائے گی، جو تین حیض ہوتی ہے یا پھر حاملہ عورت کے لیے وضع حمل (یعنی بچے کی پیدائش) ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 04 April, 2020 12:52:50 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2505/