Fatwa Online

کیا بیوی شوہر کے لیے ابرو بنوا سکتی ہے؟

سوال نمبر:2440

السلام علیکم میرا سوال ہے کہ میں پہلے ابرو بنواتی تھی پھر میں نے سنا کہ ابرو بنوانا جائز نہیں ہے لہٰذا اب میں نے ابرو بنوانا چھوڑ دیا۔ میرے خاوند مجھے باتیں کرتے ہیں وہ بہت ماڈرن ہے اور پہلے ہی ایک دوسری عورت کے ساتھ تعلقات ہیں۔ وہ ماڈرن ہے میں جب یہ دیکھتی ہوں تو ڈگمگا جاتی ہوں۔ اب مجھے بتائیں اسلام کے مطابق کیا حکم ہے؟ سکارف بھی لیتی ہوں اب تو شوہر اس حال میں میرے ساتھ باہر جانا بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔ بتائیے اب میں کیا کروں بھائی کی شادی ہے سب باتیں بھی کرتے ہیں کہ اب تو کروا لو۔

سوال پوچھنے والے کا نام: اقراء عدنان

  • مقام: دبئی، متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

موضوع:معاملات

جواب:
س

اگر ابرو قدرتی طور پر خوبصورت ہوں انہیں چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ زیادہ خراب ہوتے رہتے ہیں مجبوری ہو تو بنوا بھی سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 April, 2024 08:33:45 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2440/