Fatwa Online

جعلی ڈگری پر ملازمت کرنا کیسا عمل ہے؟

سوال نمبر:2385

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے ڈگری نقل سے پاس کی ہے تو اس ڈگری کے ذریعے نوکری کرنا کیسا عمل ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: رحمت اللہ

  • مقام: کوئٹہ
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

یہ تو صاف ظاہر ہے کہ ایک بندہ کسی منصب کے لیے اہل ہی نہیں ہے، وہ جھوٹ، دھوکہ، فراڈ اور کرپشن کے ساتھ ایک ڈگری حاصل کر لیتا ہے تو وہ سراسر ظلم ہے اور اس پر نوکری کرنا بھی جھوٹ، دھوکہ، فراڈ اور کرپشن ہی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 05:49:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2385/