Fatwa Online

نماز قصر کیسے ادا کی جاتی ہے؟

سوال نمبر:2365

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ قصر نماز کے قواعد کیسے ہیں اگر مسلسل سفر کے دوران چند گھنٹوں کے لیے رکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے 50 میل (110) کلومیٹر سفر کرنے کا ارادہ کر کے نکلے لیکن راستے میں‌ آپ 75 کلومیٹر سفر کر کے چند گھنٹوں کے لیے رک جاتے ہیں۔ کیا اس وقت کے وہ قصر ادا کرے گا یا پوری نماز ادا کرنی پڑے گی۔ برائے مہربانی حنفی مذہب کے مطابق وضاحت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: رؤف ہرسولہ

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

موضوع:مسافر کی نماز  |  نماز  |  عبادات

جواب:

اگر کوئی شخص 48 میل (تقریبا 77 کلو میٹر) سفر پر نکلے، وہ راستے میں جتنی بھی نمازیں پڑھے گا قصر پڑھے گا، بے شک راستے میں رک کر کھائے پیئے اور آرام بھی کرے۔ جب تک وہ کسی جگہ شہر یا بستی میں پندرہ دن سے کم قیام کرنے کا ارادہ رکھتا ہو نماز قصر ہی پڑھے گا اگر مقیم امام کے پیچھے پڑھے گا تو پوری پڑھے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
قصر نماز کے لیے کتنے دنوں کی چھوٹ ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 18 April, 2024 05:35:16 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2365/