Fatwa Online

سولہ سیدوں‌ کی کہانی پر اعتقاد رکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2304

السلام علیکم! حضرت میرا سوال یہ ہے کہ آج کل کچھ لوگ سولہ سیدوں کی کہانی پڑھتے ہیں اور ہر چاند کی 16 تاریخ کو روزہ بھی رکھتے ہیں۔ ایسی کہانیاں سننا اور اس کی منت ماننا اور یہ اعتقاد رکھنا کہ جو کوئی یہ کہانی پڑھے گا اسے 40 سال تک موت نہیں آئے گی کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: معظم خان

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 19 نومبر 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

یہ سب جھوٹ، جہالت اور لاعلمی پر مبنی باتیں ہیں، ایسی من گھڑت باتوں پر اپنا وقت مت ضائع کریں۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل کریں اور انہی تعلیمات کو فروغ دینے والوں کی پیروی کریں۔ دعا ہے اللہ تعالی ہر مسلمان کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 12:51:38 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2304/