Fatwa Online

کیا جہیز کے سامان پر قربانی کرنا واجب ہو جاتا ہے؟

سوال نمبر:2287

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کے پاس صرف جہیز کا سامان ہے اور تین تولے سونا ہے لیکن اس کے پاس نقدی رقم بالکل نہیں‌ ہے تو کیا اس کو اپنا سامان بیچ کر قربانی دینا ہو گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اعظم مغل قادری

  • مقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

جہیز کے سامان کو نصاب میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اور سونا بھی ساڑھے سات تولے سے کم ہے اگر ساڑھے سات تو سونا ہوتا تو اس کو بیچ کر قربانی لگانا واجب ہوتی۔ لہٰذا اس عورت پر قربانی واجب نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 01:03:36 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2287/