Fatwa Online

غیر مسلم لڑکی کو مسلمان کر کے شادی کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2283

السلام علیکم میں ایک لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں وہ ایک غیر مسلم ہے اور اسلام قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہ ایسا اپنی مرضی سے کر رہی ہے۔ اس لیے میں اسے روزانہ اسلامی تعلیمات سیکھا رہا ہوں۔ یہی بات میں نے اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے کہا کہ ہم اسے معاشرتی مسائل کی وجہ سے قبول نہیں‌ کر سکتے ہیں۔ میں اپنے والدین کا دل نہیں توڑنا چاہتا لیکن میں‌ اسے اپنا جیون ساتھی بھی بنانا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کو کئی جگہوں پر پڑھا ہے، احایث مبارکہ کو بھی پڑھا ہے لیکن میں‌ اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میں‌ نے اسلامی اصولوں کے مطابق اس سے شادی کا صحیح فیصلہ کیا ہے۔ برائے مہربانی اس مسئلہ میں میری رہنمائی کریں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عمران

  • مقام: بنگلور، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2012ء

موضوع:نکاح  |  ایمانیات

جواب:

آپ والدین کو قائل کرنے کی کوشش کریں اور ان کو بتائیں کہ یہ نیکی کا کام ہے۔ اگر ایک غیر مسلم آپ کے وسیلہ سے مسلمان ہو جائے تو اس سے آپ لوگوں کی نجات کا سامان پیدا ہو گا۔ جو لوگ اس کو مسلمان بنانے میں شامل ہوں گے سب کو ثواب ملے گا۔ لہذا اگر آپ اس کو غیر مسلم سے مسلمان بنا کر شادی کر لیں تو اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔ والدین کو راضی کرنے کی کوشش کریں ان کو غیر مسلم سے مسلمان بنانے کے فضائل بتائیں تاکہ وہ بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 10:04:55 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2283/