Fatwa Online

کیا خون کی شیشی جبیب میں رکھ کر نماز ادا کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:2248

(میں ایک ڈائیگناسٹک سنٹر Diagnostic Centre) میں کام کرتا ہوں، بسا اوقات ٹسٹ کے لیے دی گئی خون کی شیشی جیب میں رہ جاتی ہے ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ بلڈ کی شیشی جیب میں ہی تھی میں غیر دانستہ نماز پڑھنے کے لیے چلا گیا، لیکن شیشی اچھی طرح بند تھی اور خون کا ایک قطرہ بھی میرے لباس یا جسم کو نہیں لگا، کیا خون کی شیشی جیب میں رکھ کر نماز ادا کرنے سے نماز میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے یا نماز مکروہ ہو جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: منور خان

  • مقام: احمد آباد
  • تاریخ اشاعت: 03 نومبر 2012ء

موضوع:نماز  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

چونکہ آپ نے جان بوجھ کر خون کی شیشی جیب میں رکھ کر نماز نہیں پڑھی اس لیے آپ کی نماز ہو گئی ہے آئندہ اس سے پرہیز کریں۔ دانستہ خون کی شیشی جیب میں رکھ کر نماز ادا کرنے سے نماز نہیں ہوتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 01:32:09 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2248/