Fatwa Online

غسل کھڑے ہو کر کرنا چاہیے یا بیٹھ کر؟

سوال نمبر:2209

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شاور کے نیچے یا کہیں اور کھڑے ہو کر غسل کرنا درست ہے؟ کچھ لوگ کھڑے ہو کر غسل کو منع کرتے ہیں۔ برائے مہربانی غسل کرنے کا صحیح اسلامی طریقہ بتا دیجئے۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: ارسلان احمد فاروقی

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 اکتوبر 2012ء

موضوع:غسل  |  طہارت

جواب:

اسلام دین یُسر یعنی آسانی کا دین ہے۔ قرآن وحدیث میں کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر غسل کرنے پر بحث ہی نہیں کی گئی۔ اس لیے جدید سے جدید دور بھی آ جائے تو اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دشواری نہیں ہو گی۔ بعض لوگوں کا پیشہ بن چکا ہے کہ جان بوجھ کر اسلام کے نام پر لوگوں پر من مانی سختیاں مسلط کرتے رہتے ہیں۔ معلوم نہیں ان کو اس میں کیا فائدہ ہے۔ لہٰذا جس طرح غسل کرنے میں آسانی ہو اور باپردہ جگہ ہو، اسی طریقے سے غسل کریں۔ خواہ بیٹھ کر ہو یا کھڑے ہو کر، کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اصل مقصد طہارت حاصل کرنا ہے۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں
غسل کا مسنون اور مستحب طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 04:54:41 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2209/