Fatwa Online

شرک کسے کہتے ہیں؟

سوال نمبر:213

شرک کسے کہتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

شرک توحید کی مخالفت اور ضد کا نام ہے۔ ایسی قوت، قدرت، ملکہ، صفت اور خاصہ جو اللہ تعالیٰ کے لئے ہی خاص ہے، اسے اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لئے ثابت کرنا شرک کہلاتا ہے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو خالق حقیقی جاننا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے علم و اختیار کو ذاتی سمجھنا، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو عبادت کے لائق سمجھنا یہ سب شرک ہے قرآن حکیم میں ہے:

وَاعْبُدُوا اﷲَ وَلَا تُشْرِکُوْا بِه شَيْئًا.

’’اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔‘‘

 النساء، 4 : 36

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 08:27:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/213/