Fatwa Online

کیا عورت شوہر کی خاطر اپنے چہرے سے بال اتار سکتی ہے؟

سوال نمبر:2072

کیا عورت اپنے شوہر کی خاطر اپنے چہرے سے بال اتار سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سعید احمد

  • مقام: وہاڑی
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2012ء

موضوع:جسمانی صفائی

جواب:

جی ہاں! عورت اپنے شوہر کی خاطر اپنے چہرے سے بال اتار سکتی ہے، اگر ضرورت محسوس کرتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ آج کل فیشن ہے بلا ضرورت نہیں کروانا چاہیے۔ اس سے چہرے کے بال پہلے سے زیادہ نکل آتے ہیں اور زیادہ سخت بھی ہو جاتے ہیں۔ البتہ اگر ضرورت محسوس کرتی ہے تو بال اتار سکتی ہے۔ کیونکہ دین اسلام نے عورت کو اپنے شوہر کے لیے بننے، سنورنے اور آرائش وزیبائش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 19 April, 2024 11:41:05 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2072/