Fatwa Online

حضرت یوسف علیہ السلام کے لڑکے اور لڑکیوں کے نام کیا تھے؟

سوال نمبر:2050

السلام علیکم حضرت یوسف علیہ السلام کے کتنے لڑکے اور کتنی لڑکیاں تھیں؟ مجھے ان کے نام درکار ہیں۔ میں نے اس کے بارے میں کافی تحقیق کی ہے مگر خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ ان کے ایک لڑکے اور لڑکی کا نام میرے خاندان والوں نے رکھنا ہے، راہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: صائمہ صابر

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

حضرت یوسف علیہ السلام کے دو بیٹے تھے جو حضرت زلیخا کے بطن سے تھے۔ اس کے علاوہ کسی اور کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ ان دو بیٹوں کے نام درج ذیل ہیں۔

  1. افراییم
  2. میشا (منسی۔ منسا) اردو میں کہیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 26 April, 2024 07:12:34 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2050/