Fatwa Online

داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال نمبر:1976

داڑھی کی شرعی حیثیت کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ راشد اسلم

  • مقام: گوجرانوالہ-پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 جولائی 2012ء

موضوع:داڑھی کی شرعی حیثیت

جواب:

داڑھی رکھنا سنت مؤکدہ ہے اورسنت مؤکدہ وہ عمل ہے جسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دو مرتبہ کے علاوہ ہمیشہ بطورِ عبادت اپنایا ہو اور اس کی اقامت، تکمیلِ دین کی خاطر ہو، جیسے اذان، اقامت، نماز باجماعت وغیرہ سنتِ مؤکدہ ہیں۔ یہ ایسے اعمال ہیں جن کو ادا کرنے کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کے ادا کرنے پر اجر ملتا ہے اور بغیر عذر چھوڑ دینے کی عادت قابلِ ملامت و مذمت ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
داڑھی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

اس موضوع پر تفصیلی راہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درج ذیل خطابات سنیں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 12 December, 2019 06:01:47 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1976/