Fatwa Online

ایمان بالرُّسل سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:19

ایمان بالرُّسل سے کیا مراد ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

رسل رسول کی جمع ہے جس کا معنی ہے پیغمبر یعنی پیغام پہنچانے والا۔ ایمان بالرُّسل سے مراد حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم الانبیاء سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس تک تمام انبیاء و رسل کی نبوت اور رسالت کو برحق ماننا ہے کیونکہ ہر نبی اور رسول اپنی اپنی جگہ اللہ کا بھیجا ہوا حق و صداقت کا کامل و اکمل نمونہ رہا ہے اور ان سب نے ایک ہی مشن اور مقصد کی تکمیل کے لئے ایک ہی لائحہ عمل کے تحت کام کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 April, 2024 02:51:50 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/19/