Fatwa Online

صفات ذاتی اور صفات عطائی میں کیا فرق ہے؟

سوال نمبر:18

صفات ذاتی اور صفات عطائی میں کیا فرق ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 18 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

صفات ذاتی سے مراد وہ صفات ہیں جو غیر کی عطا نہ ہوں اور نہ کوئی غیر اس میں کسی طرح سبب بنے۔ صفات ذاتی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے لئے خاص ہیں۔ اللہ کے سوا کسی اور میں یہ صفات نہیں پائی جاتیں جبکہ صفاتِ عطائی کے ہونے میں کسی اور کا دخل ہوتا ہے یہ صفات اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں پائی جاتی ہیں۔ انبیاء کرام کی صفات بھی عطائی ہیں، انہیں یہ صفات بارگاہِ خداوندی سے عطا کی گئی ہیں لہٰذا صفات ذاتی اور صفات عطائی میں فرق یہ ہوا کہ صفات ذاتی صرف اللہ کے ساتھ خاص ہیں اور صفات عطائی مخلوق کے لئے خاص ہیں۔ صفات ذاتی کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لئے ثابت کرنا کفر ہے۔ اسی طرح صفات عطائی کو مخلوق کی بجائے اللہ کے لئے ثابت کرنا کفر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 06:17:35 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/18/