Fatwa Online

اللہ کس طرح پیدا کیا گیا؟

سوال نمبر:1709

السلام و علیکم مہر بانی فرما کر مجھے بتا دیں کہ اللہ کس طرح پیدا کیا گیا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نعمان

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2012ء

موضوع:توحید  |  ایمان باللہ

جواب:

اللہ تعالی کی ذات خالق ہے مخلوق نہیں اور پیدا مخلوق ہوتی ہے خالق نہیں، خالق تو صرف پیدا کرنے والا ہے۔

اس حوالے سے سورۃ اخلاص ایۃ الکرسی کا ترجمہ اور تفسیر پڑھیں۔

دوسرا یہ شیطانی خیالات اور وسوسے ہوتے ہیں شیطان اس طرح کے وسوسوں سے انسانوں کو گمراہ کرتا ہے لہذا آپ کو جب ایسے خیالات آئیں تو اسی وقت أعوذ بالله من الشيطان الرجيم لاحول ولا قوة الا بالله العلی العظيم پڑھیں۔

اور اللہ تعالیٰ سے پناہ طلب کریں، شیطان مردود کے شرسے۔ ایسے خیالات اور وسوسوں سے انسان اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان انسان کے دل میں وسوسہ پیدا کرتے ہوئے اسے کہتا ہے کہ فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا، تم کو کس نے پیدا کیا، پھر جب انسان کے دل میں یہ بات ڈال دیتا ہے کہ جب ہر چیز کو اللہ نے پیدا کیا ہے تو پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب شیطان یہ وسوسے ڈالے اور تم کو ایسا خیال آئے تو وہی رک جاؤ اس سے زیادہ مت سوچو اور اسی وقت اللہ تعالی کی شیطان مردود سے پناہ طلب کرو۔ کیونکہ ایسا سوچنے کے بعد انسان کے ایمان کو خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں وہ اپنے ایمان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے اور گمراہ ہو جائے۔

لہذا ایسے سوالات آپ نہ کسی سے پوچھیں اور نہ ان کے بارے میں سوچیں۔ بس اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کریں، اور ایسے خیالات کو زیادہ دیر ذہن میں نہ رہنے دیں جیسے ہی ایسے خیالات آئیں فوراً اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنی چاہیے، اور توبہ و استغفار کرنی چاہیے۔

اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور ہمارے ایمان کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 18 April, 2024 08:53:18 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1709/