Fatwa Online

فوت شدہ کو خواب میں کیسا دیکھا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:1567

میرا سوال یہ ہے کہ میری ماں کو گزرے ہوئے 15 سال ہو گئے ہیں، میں‌ ان کو بہت یاد کرتی ہوں، مگر وہ میرے خواب میں ایک بار بھی نہیں‌ آئیں، کیا آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا سکتے ہیں جس سے میری ماں میرے خواب میں آ جائے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نوشین

  • مقام: حیدر آباد
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور جلد از جلد آپ کی خواہش کو پورا فرماتے ہوئے آپ کو خواب میں اپنی والدہ کی زیارت کروائے۔ آمین

اس کے لیے آپ اپنی والدہ کے اچھے کوموں کو یاد کیا کریں۔ نماز کی پابندی کریں، کثرت سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجا کریں، تلاوت قرآن مجید پابندی سے کریں، اس کے ساتھ ساتھ رات کو سوتے وقت اپنی والدہ کا تصور کریں اور سورۃ الفاتحہ ایک بار، آیت الکرسی ایک بار، سورۃ الکافروں، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق، سورۃ الناس ایک ایک بار، اول آخر درود شریف پڑھ کر دم کر لیا کریں، ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ آپ کی خواہش کو ضرور پورا فرمائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 18 April, 2024 10:54:48 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1567/