Fatwa Online

شادی کی تاریخ کیا رکھنی چاہیے؟

سوال نمبر:1540

ہمارے ہاں جب شادی کے دن رکھے جاتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ 3،13،23 یا 8،18،28 تاریخ تو نہیں۔ مہربانی اس کے بارے میں حقیقت بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ابوبکر

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

موضوع:نکاح

جواب:

یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں، وہم ہیں، شریعت میں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے، شرعاً ان تاریخوں میں شادی نہ کرنے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے، ان تاریخوں میں بھی شادی کی جا سکتی ہے، ہمارے معاشرے میں جہاں اور بھی بہت ساری جاہلانہ باتیں ہیں یہ بھی ان میں سے ایک ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 26 April, 2024 03:53:35 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1540/