Fatwa Online

جاہل صوفیاء سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:153

جاہل صوفیاء سے کیا مراد ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

موضوع:روحانیات

جواب:

جاہل صوفیاء وہ ہیں جو خود تو معارف طریقت، آداب شریعت و تصوف سے ناآشنا ہوتے ہیں مگر مسند ولایت پر براجمان ہو کر بزعم خویش رشد و ہدایت کا فریضہ اپنا لیتے ہیں اور دوسروں کو نام نہاد معرفت و ولایت کی منازل کا درس دینے لگتے ہیں۔ یہ ایسے جاہل صوفیاء ہیں جو اپنے ساتھ دوسروں کو بھی تباہ کر دیتے ہیں، اس لیے عرفاء و صلحاء نے ایسے نام نہاد اور جاہل صوفیاء سے بچنے کی تلقین کی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 20 April, 2024 03:09:09 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/153/