Fatwa Online

رسول اللہ ﷺ کی ولادت کس تاریخ کو ہوئی؟

سوال نمبر:1526

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 9 ربیع الاول کو پیدا ہوئے یا 12 کو دلائل کی روشنی میں جواب عنائیت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل قادری

  • مقام: کامونکے
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

موضوع:میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم

جواب:

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارک 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ یہی صحیح قول ہے۔ 12 ربیع الاول یوم میلاد ہے۔ ابن اسحاق نے اس کی تصریح کی ہے۔ ابن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں عفان بن سعید بن سینا حضرت جابر اور بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ قول نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عام الفیل (جس سال ابرہہ کے ہاتھیوں نے کعبہ پر چڑھائی کر کے اپنی تباہی کا سامان کیا تھا)، بروز پیر 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے۔ اسی تاریخ اور دن کو بعثت ہوئی، اسی کو معراج آسمانی ہوئی، اسی تاریخ کو ہجرت اور اسی تاریخ کو وفات ہوئی اور جمہور کے نزدیک یہی مشہور ہے۔

البداية والنهاية لابن کثير جلد 2 ص 260 طبع بيروت، سيرت ابن هشام جلد1 صفحه 158 طبع مصر

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 19 November, 2019 02:03:08 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1526/