Fatwa Online

کیا غنیۃ الطالبین حضور غوث پاک نے لکھی ہے؟

سوال نمبر:1485

کیا غنیۃ الطالبین حضور غوث پاک نے لکھی ہے یا ان کی طرف منسوب کی جاتی ہے اور اس کتاب میں ہے کہ آقاؑ 10 محرم کو پیدا ہوئے۔ حضور ﷺ 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے، برائے مہربانی کتب کے حوالہ جات سے جواب عنائت فرما دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل قادری

  • مقام: کامونکے
  • تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2012ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

غنیۃ الطالبین حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کی جاتی ہے۔ اس میں بہت سارے الحاقات ہیں، بعض لوگوں نے اس میں بہت ساری تحریفات کی ہیں۔ تغیر و تبدل کیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت ساری باتیں اہل سنت و الجماعت کے عقائد کے خلاف ہیں، ماضی میں بہت سارے لوگوں نے مختلف کتب کے اندر تبدیلی کی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 25 April, 2024 11:36:24 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1485/